اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ اتھارٹی کے قیام کا مقصد ڈرون ٹیکنالوجی کا فروغ اور اس کو ریگولیٹ کرنا ہے۔
سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اتھارٹی کے سربراہ ہوں گے۔ اتھارٹی کے پاس ڈرون ٹیکنالوجی ریگولیٹ کرنے، لائسنس اجرا کے اختیارات ہوں گے۔ اتھارٹی ڈرونز کی مینوفیکچرنگ، آپریشنز، ٹریننگ کی ذمہ داریاں سرانجام دے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی پرامن مقاصد کیلئے بروئے کار لانا وقت کی ضرورت ہے، اتھارٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔