کورونا کا خدشہ، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر 2 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

Published On 14 March,2021 11:33 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے خدشے کے سبب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ،پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے ہونے والے اجلاس منسوخ کر دیئے گئے، دفاتر کو 16 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔ سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈسانفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ عملہ کو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کے احکامات ملے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 17 مارچ سے متعلقہ افسران ضروری سٹاف کو آفس بلا سکیں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخل کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے،17 مارچ سے آفس ٹائم صبح 10 بجے سےشام4 بجے تک ہوگا۔
 

Advertisement