وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار، عالمی رہنما جلد صحت یابی کیلئے دعاگو

Published On 20 March,2021 07:03 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عالمی رہنماؤں نے جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، ہماری نیک تمنائیں عمران خان اور ان کی فیملی کے ساتھ ہیں۔

پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے ٹویٹر پر لکھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان سے فوری اور مکمل صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری نے ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، میری دعائیں وزیراعظم اور ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔

پاکستان میں سوئٹزر لینڈ کے سفیر نے بھی ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے بھی ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان کی جلد صحت یابی اور شفاء کے کے لیے دعا گو ہیں۔
 

Advertisement