اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طبیعت بہتر اور وہ ہشاش بشاش ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے، ان کی صحت اچھی ہے اور انہيں کورونا کی معمولی نوعیت کی علامات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو فوری علاج کی ضرورت نہیں، وزیراعظم سے رابطے میں رہنے والے افراد سے رابطہ کررہے ہیں تاہم ان سے رابطے میں رہنے والوں سے قرنطینہ کرنے کی درخواست ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے 18 مارچ کوکورونا ویکسین لگوائی تھی، وزیر اعظم میں کورونا کی علامات ویکسین لگانے سے دو تین روز پہلے سے تھیں، ایسا لگتا ہے ویکسین لگنے سے پہلے ہی وزیراعظم کے جسم میں کورونا موجود تھا۔ کوئی بھی ویکسین فوری اثر نہیں دکھاتی، قوت مدافعت دو سے تین ہفتوں میں بنتی ہیں۔