لاہور ہائیکورٹ: نیب کی مریم نواز شریف کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published On 24 March,2021 05:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز کو پیشی کی موقع پر کارکنوں کوساتھ لانے پر پابندی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ کل دوپہر 12 بجے سماعت کرے گا۔

چیئرمین نیب نے مریم نواز کو پیشی کے موقع پر کارکنوں کو ساتھ لانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز کو نیب نے 26 مارچ کو دو کیسز میں طلب کر رکھا ہے لیکن انہوں نے پی ڈی ایم کے کارکنوں کے ساتھ نیب میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔

نیب کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے دھمکی دی ہے کہ وہ اکیلی نیب میں پیش نہیں ہوں گی۔ نیب کی درخواست مریم نواز کے بیان سے صاف ظاہر ہے کہ وہ انکوائری میں پیش ہونے کے بجائے نیب تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون کے مطابق تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب کا موقف نیب نے چودھری شوگر مل میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کو اکیلے نیب میں پیش ہونے کا حکم دے۔

 

Advertisement