اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین سے کورونا ویکسین کی چوتھی کھیپ اسلام آباد پہنچ گی۔ کین سائنو ویکسین کی چوتھی کھیپ 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل ہے۔
ذرائع کے مطابق ویکسین کمرشل پرواز پر نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی ہے۔ چین سے اب تک کورونا ویکسین کی تین کھیپ پاکستان آ چکی ہیں۔
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ وسیع پیمانے پر آنے والی ویکسین سے 30 لاکھ ڈوز پاکستان میں بنیں گی۔ کین سینو ویکسین کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں پاکستان شریک ہوا تھا۔
First batch of cansino vaccine procured being recieved today. This is the vaccine in which Pakistan participated in phase 3 trials, which was the first time ever that Pakistan had done so for any vaccine.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 30, 2021
انہوں نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان پہلی بار کسی ویکسین کے ٹرائل کا حصہ بنا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اپریل کے وسط تک وسیع پیمانے پر کین سینو ویکسین لے گا، ویکسین کی ڈوز بنانے کیلئے خصوصی آلات خرید لیے ہیں۔
We will be getting bulk vaccine by mid april from cansino from which 3 million vaccine doses can be made. The bulk vaccine recieved will be formulated, sterilized and packed in Pakistan. For this purpose special equipment has been procured and manpower is being trained
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 30, 2021
ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی ڈوز پاکستان میں بنیں گی اور پیک ہوگی،وسیع پیمانے پر آنے والی ویکسین سے تیس لاکھ ڈوز ملک کے اندر ہی تیار ہونگی۔