کورونا کی تیسری لہر: سندھ میں سکولوں کو 15 دن کیلئے بند کرنے کی تجویز

Published On 03 April,2021 03:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم سندھ کی سٹیرنگ کمیٹی میں دو ہفتے کے لیے سکول بند کرنے سے متعلق تجویز سامنے آگئی، کچھ ممبران نے تمام سکول بند کرنے کی مخالفت کر دی۔

محکمہ تعلیم سندھ کی سٹیرنگ کمیٹی کے ممبران نے سکولوں کو پندرہ دن کے لیے بند کرنے کی تجویز دی جس کی کچھ ممبران نے مخالفت کی اور تجویز پیش کی کہ آٹھویں جماعت تک سکولوں کو بند کر دیا جائے جبکہ میٹرک کلاسز جاری رکھی جائیں۔

زیادہ تر ممبران کی اکثریت نے آٹھویں جماعت تک سکول بند کرنے کی حمایت کی۔ پرائیویٹ سکولز کے نمائندوں نے اعتراض کیا کہ مارکیٹیں کھلی ہیں تو سکول کیوں بند کیے جائیں۔ وزیر تعلیم سعید غنی نے اجلاس میں بتایا کہ کمیٹی میں سامنے آنے والی تجاویز کو این سی او سی میں پیش کیا جائے گا۔
 

Advertisement