لاہور: (دنیا نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں نیب کی درخواست پر مریم نواز نے جواب جمع کرا دیا۔ لیگی رہنما نے نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کر دی۔
لیگی رہنما مریم نواز نے اپنے جواب میں کہا کہ نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں 14 ماہ خاموشی اختیار کی پھر طلب کیا، نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہیں، نیب سیاسی انجینرنگ کا کردار ادا کر رہا ہے، نیب کی درخواست سے بظاہر لگتا ہے چیرمین نیب حکومت کے ترجمان ہیں۔
مریم نواز نے اپنے جواب میں نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ قانون کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر مل میں ضمانت منظور کی، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کا موقف سننے کے بعد میرٹ پر ضمانت منظور کی تھی، نیب کا کام کرپشن روکنا ہے سیاسی بیانات پر کاروائی کرنا نہیں، حکومتی ایما اور سیاسی بنیادوں پر نیب کاروائی کر رہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔