ملک میں مرد اور خواتین ووٹرز میں 1 کروڑ 24 لاکھ سے زائد کا فرق

Published On 06 April,2021 11:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تعداد سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے، پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ 24 ہزار697 ہوگئی، مرد اور خواتین ووٹرز میں 1 کروڑ 24 لاکھ سے زائد فرق سامنے آ گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ 1 ہزار26 ہے جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ 20 ہزار 2 سو 31 ہے،پنجاب میں رائے دہندگان کی کُل تعداد 6 کروڑ 75 لاکھ 21 ہزار2 سو 57 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 1 سو 91 ہے جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 4 سو 4 ہے صوبے میں میں رائے دہندگان کی کُل تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 45 ہزار 5 سو 95 ہے۔

اعداوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں مرد وواٹرز کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 71 ہزار 9 سو 17 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 86 لاکھ 89 ہزار 4 سو 97 ہے، کے پی میں رائے دہندگان کی کُل تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ 61 ہزار 4 سو 14 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 28 لاکھ 14 ہزار 1 سو 56 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد21 لاکھ 5 ہزار 3 سو ایک ہے بلوچستان میں ووٹرز کی کُل تعداد 49 لاکھ 19 ہزار 4 سو 57 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 4 سو 45 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 5 سو 29 ہے،اسلام آباد میں ووٹرز کی کُل تعداد 8 لاکھ 76 ہزار 9 سو 74 ہے۔
 

Advertisement