پاکستان اور چین کا انٹرنیشنل معاملات میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت پراتفاق

Published On 09 April,2021 04:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور چین نے کثیر الجہتی تعاون کے فروغ اور بین الاقوامی معاملات میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے اقوام متحدہ کے امور کے بارے میں چین اور پاکستان کے درمیان مشاورت کے تیسرے دور میں ہوا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عثمان اقبال جدون جبکہ چینی وفد کی سربراہی چین کے بین الاقوامی تنظیموں اور کانفرنسز کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل Yang Taoنے کی۔

فریقین نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر تعاون میں اضافے اور ایک دوسرے کے اہم مرکزی مفادات کی حمایت پر اتفاق کیا۔

انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات کے پُرامن سیاسی حل اور دنیا خصوصاً جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔
 

Advertisement