آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی ملکی ترقی کیلیے ناگزیر ہے: اسد قیصر

Published On 10 April,2021 04:49 pm

صوابی: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آئین پاکستان کی اصل روح کو اپنانے کی ضرورت ہے، آئین پاکستان ریاست کے ہر شہری کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے، آئین کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا اصل مقصد آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہے، جمہوری قوتوں نے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی کوشش جاری رکھے ہیں، آئین کی بالادستی اورجمہوریت کی بحالی کیلئےقربانیاں دینے والے کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔

اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، آئین کا دن منانے کا مقصد اس کی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔
 

Advertisement