چینی سکینڈل کیس:جہانگیراورعلی ترین کل ایف آئی اے طلب، جواب مانگ لئے

Published On 12 April,2021 12:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چینی سکینڈل کیس کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو کل طلب کرلیا۔ تیرہ اپریل تک آٹھ سوالوں کے جواب مانگ لئے۔

 ایف آئی اے کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اگست 2020 سے ان سوالات کے جواب مانگ رہی ہے، جہانگیر ترین نے جمعہ کے دن سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ کیا۔

 نوٹس میں مزید کہا گیا کہ فارمز کی تمام مشینری کی اصل رسیدیں جمع کروائیں، جے کے فارمز کی 35 ہزار ایکڑ کے رقبے کے ثبوت جمع کروائیں، ایم سی بی کی رپورٹ جمع کروائیں، مشینری اور 35 ہزار ایکڑ رقبے کی تخمینہ رپورٹ جمع کروائی جائیں، برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل دیں۔

Advertisement