اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب طے ہوگیا۔ وزیراعظم مئی کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے شیڈیول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ عمران خان اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔ عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران مختلف امور زیر غور آئینگے۔
خیال رہے وزیراعظم دورہ سعودی عرب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔