لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں آج بھی مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی۔ میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، ویکسی نیشن سینٹرز کو کھلا رکھا گیا ہے۔
رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے دوران مساجد میں اعتکاف پر مکمل پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، مزارات بھی بند رہیں گے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 70 تک پہنچ گئی ہے، اب تک 11 لاکھ 88 ہزار 214 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 8 لاکھ 29 ہزار 933 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 5 ہزار 448 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 84 ہزار738، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 19 ہزار277، پنجاب میں 3 لاکھ 4 ہزار889، اسلام آباد میں 75 ہزار 892 کیسز ہیں۔ بلوچستان میں 22ہزار528 مریض ہیں، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 297 افراد متاثر ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار 312 ہو گئی ہے۔