صوبہ پنجاب کی 4 لاکھ طالبات کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ

Published On 20 May,2021 05:43 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 4 لاکھ طالبات کو ماہانہ وظیفہ ملے گا، وظائف کیلئے بجٹ میں 5 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب سہیل شہزاد نے بتایا کہ مذکورہ بجٹ سے 4 لاکھ مستحق طالبات کو ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا۔

حکومت کی جانب سے وظائف کے حصول کیلئے 80 فیصد حاضری کی شرط رکھی گئی ہے۔ پروگرام کے تحت لاہور کی دس ہزار سے زائد طالبات مستفید ہو سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی نے پیشہ ورانہ امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے، شفقت محمود

دوسری جانب تعلیم کے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پیشہ ورانہ امتحانات منعقد کرانے کی اجازت دی ہے۔

آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم کے سیکرٹری کو احتیاطی تدابیر مدنظر رکھتے ہوئے امتحانی مراکز اور طلبہ کی تعداد سے متعلق تفصیلات دینی چاہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر تمام انتظامات تسلی بخش ہیں تو ایسے امتحانات کیلئے فوری اجازت دی جائے گی۔
 

Advertisement