اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ آج کل نیب کیخلاف جارحانہ اور منظم پراپیگنڈہ جاری ہے۔ نیب کے قانون پر وہ افراد تنقید کرتے ہیں جنہیں آئین کا پتا نہیں ہے۔
ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نیب قانون کا اسفند یار ولی کیس میں مکمل جائزہ لے چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے نیب قانون کو غیر آئینی یا غیر قانونی قرار نہیں دیا۔
اس سے قبل چیئرمین نیب کے زیر صدارت نیب ایک اہم اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نیب نے جعلی اکاونٹس کیسز میں 14 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کر دیے ہیں۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ چیئرمین نیب کی قیادت میں لوٹے گئے 23 ارب روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔