تازہ ترین
  • Regional :- گورنرپنجاب کی وزیراعلیٰ کوعوام دوست بجٹ پیش کرنےپرمبارکباد
  • Regional :- بجٹ منظور ہوجائیں گے،گورنراوروزیراعلیٰ نےاپوزیشن پرواضح کردیا
  • Regional :- بجٹ پاس ہوگا،اپوزیشن سوچتی اوردیکھتی رہ جائے گی ،گورنر پنجاب
  • Regional :- ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، عثمان بزدار

سعودی، پاکستانی اور افغان علمائے کرام کا افغان جنگ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

Published On 10 June,2021 10:51 pm

مکہ المکرمہ: (دنیا نیوز) سعودی، پاکستانی اور افغان علمائے کرام نے افغان جنگ کو طوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ مسلم ورلڈ لیگ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ مذہبی نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت، علمائے اور عوام افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔

تفصیل کے مطابق مکہ المکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے اہم اجلاس میں افغانستان میں جاری جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے افغان حکومت اور طالبان سے تمام اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی حکومت، عوام اور علمائے کرام، افغانستان میں قیام امن کے خواہاں ہیں۔ اجلاس میں سعودی عرب، پاکستان اور افغانستان کے نامور علمائے کرام نے شرکت کی۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسلام امن اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ افغانستان میں جاری جنگ کا کوئی جواز نہیں ہے۔