محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں آج بارش کی پیشگوئی

Published On 12 June,2021 01:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے پنجاب، خیبرپختونخوا میں موسم بدلنے کی نوید سنا دی۔ آج لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ کوہاٹ، پشاور، مردان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔ سبی اور نوکنڈی میں درجہ حرارت اڑتالیس تک جانے کی توقع ہے۔

 

Advertisement