خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اعلان، نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپیہ مقرر

Published On 18 June,2021 06:53 pm

پشاور: (ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے 4 ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپیہ مقرر کر دی ہے۔

خیال رہے کہ آج خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے 1108 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا ہے۔

اپنی بجٹ تقریر کے دوران صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے اعلان کیا کہ آئندہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ ہوگی۔

صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ چھ سو سے چار ہزار سی سی تک کی نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر کی گئی ہے۔

 

Advertisement