شہباز شریف کی بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر لاٹھی چارج کی مذمت

Published On 19 June,2021 11:14 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر لاٹھی چارج اور بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان پر تشدد اور انہیں اجلاس میں شرکت سے روکنا فسطائیت کی انتہاء ہے، انتشار اور جبر کے ہتھکنڈے غیر جمہوری، غیر پارلیمانی اور غیر سیاسی ہیں، موجودہ حکومت نے بدقسمتی سے جمہوری احتجاج، اختلاف رائے اور تنقید کو ذاتی دشمنی بنا دیا ہے، پہلے قومی اسمبلی میں غیر جمہوری رویہ اپنایا گیا، اب یہی رویے بلوچستان اسمبلی میں نظر آرہے ہیں۔

 

Advertisement