اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1300 روپے، اسلام آباد میں 1170، راولپنڈی میں 1240 روپے، سیالکوٹ میں 1100 اور فیصل آباد میں 1120 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں آٹے کا تھیلا 1093 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ سرگودھا میں آٹے کا تھیلا 20 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد اس علاقے میں اس کی قیمت 1020 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ہاولپور میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 14 روپے اضافہ دیکھا گیا۔ دکاندار قیمت 1106 سے بڑھا کر 1120 روپے تک بیچتے رہے۔
سکھر میں آٹے کا تھیلا 1120، لاڑکانہ میں 1180 روپے میں دستیاب ہے۔ لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا ایک ہفتے میں 20 روپے مہنگا ہوا۔
اعدادوشمار کے مطابق پشاور میں آٹے کا تھیلا 1100 روپے، بنوں میں 1120 روپے، کوئٹہ میں 1250 روپے اور خضدار میں 1200 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1170 روپے جبکہ راولپنڈی میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1240 روپے تک ہے۔