اسلام آباد، راولپنڈی میں آج بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Published On 22 June,2021 09:59 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔ سندھ میں موسم گرم رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 سندھ میں موسم گرم رہے گا۔ دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 45 تک جانے کی توقع ہے۔ بلوچستان میں بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔ پیرکے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 44، دادو اور تربت میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب بابو سر ٹاپ، بٹو گاہ ٹاپ، فیری میڈو اور نانگا پربت پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی مقامات پر بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے جبکہ چلاس کے ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Advertisement