پاکستان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

Published On 23 June,2021 09:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق اجلاس میں پاکستان نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا، پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، بھارت جھوٹ بول کر حقیقت چھپا نہیں سکتا، عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔

جنیوا میں پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا، پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ میں بھارت کو کھری کھری سنا دیں۔ پاکستانی مندوب نے انسانی حقوق سے متعلق ڈائیلاگ میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کےمسلمانوں پر ظلم ڈھارہا ہے۔ بھارت جھوٹ بول کر کشمیر میں ہونے والے مظالم چھپانا چاہتا ہے۔ بھارتی ہندوتوا کی سرکار مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو بسا کر اکثریتی مسلم علاقے کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی ظلم وستم اوربربریت کا نوٹس لے، بھارت اقلیتوں کے لیے جہنم بن چکا ہے، آئے روز مسلمانوں اور دوسرے اقلیتی شہریوں کو سرعام قتل کر دیا جاتا ہے۔
 

Advertisement