سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

Published On 08 July,2021 01:40 pm

سوات: (دنیا نیوز) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیرزمین گہرائی 168 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے۔

علاقہ مکین زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

Advertisement