رعایتی سیلز ٹیکس ختم، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

Published On 08 July,2021 11:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے کیونکہ وفاقی حکومت نے چینی پر عائد ہونے والا رعایتی سیلز ٹیکس اور اس کی رعایتی قیمت ختم کردی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس سلسلے میں نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی چینی پر سیلز ٹیکس 60 روپے سے زائد کی رقم پر ہوگا، اس سے پہلے چینی پر سیلز ٹیکس 60 روپے فی کلوگرام پر عائد ہوتا تھا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اب چینی پر سیلز ٹیکس مارکیٹ ریٹ پر عائد ہوگا اور اس سلسلے میں چینی پر سیلز ٹیکس کی رعایت کیلئے 2016ء کانوٹیفیکیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے نوٹی فیکیشن درآمدی چینی کیلئے 725 ڈالر فی میٹرک ٹن ویلیو ایشن ختم کردی گئی۔
 

Advertisement