ملتان: جانوروں کی قربانی کیلئے موسمی قصاب میدان میں آ گئے، ایڈوانس بکنگ شروع

Published On 12 July,2021 09:42 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان شہر میں عید قربان پر جانوروں کی قربانی کیلئے موسمی قصاب میدان میں آ گئے، اناڑی قصائیوں نے اوزار تیز کرانے کیساتھ گھر گھر جا کر جانوروں کی قربانی کی ایڈوانس بکنگ بھی شروع کر دی۔

گلگشت کا رہائشی ریاض پیشے کے لحاظ سے الیکٹریشن ہے تاہم عید قربان کے قریب آتے ہی ریاض نے چھریاں اور ٹوکے تیز کرا کر شہریوں کو لوٹنے کا پروگرام بنا لیا ہے اور جاوروں کی قربانی کی ایڈوانس بکنگ کے نام پر اس موسمی قصاب نے کئی شہریوں سے ہزاروں روپے بٹور لئے ہیں۔

شہر میں ریاض اکیلا موسمی قصاب نہیں بلکہ اس جیسے درجنوں لوگ قربانی کی عید پر پیسے کمانے کیلئے اناڑی قصائیوں کے روپ میں شہریوں سے ایڈوانس بکنگ کے نام پر پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں۔

عید قربان پر قصابوں کے نخرے اور ریٹس آسمان سے باتیں کرنے لگتے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے اکثر شہری ریاض اور اس جیسے کئی موسمی قصابوں کے ہاتھ چڑھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
 

Advertisement