کورونا کیسز میں اضافہ: فیصل سلطان کا عید قربان پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ

Published On 12 July,2021 12:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عید قرباں پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مددلی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے ملک بھر میں کورونا میں اضافہ ہو رہا ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن لگائیں گے، ویکسی نیشن کرانے والے لوگ ہی سیاحت کرسکیں گے، ملک میں ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 597 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 48 ہزار 309، سندھ میں 3 لاکھ 47 ہزار 478، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 463، بلوچستان میں 27 ہزار 994، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 904، اسلام آباد میں 83 ہزار 764 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 180 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 51 لاکھ 3 ہزار 802 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 15 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 13 ہزار 873 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 162 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 597 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 822، سندھ میں 5 ہزار 607، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 362، اسلام آباد میں 784، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 594 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement