تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے،چھٹیوں میں اضافے کی تجویز مسترد

Published On 28 July,2021 09:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے انسداد کورونا ایس او پیز کے تحت کھولنے اور امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر کے زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی۔ صوبائی سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی، کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کی کانفرنس میں کوئی بھی وزیر تعلیم شامل نہیں تھا۔
 

Advertisement