کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے بعد شہر بھر کے ہسپتال کوویڈ مریضوں سے بھر گئے۔ مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ماہرین نے ویکسین لگانے اور ماسک پہننے کی ہدایات کی ہے۔
کراچی میں کورونا وبا نے ایسا زور پکڑا کے شہر بھر کے سرکاری و نجی ہسپتال کوویڈ مریضوں سے بھر گئے۔ کورونا متاثرہ مریضوں کی شرح میں بھی تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ سرکاری ہسپتالوں کے تمام وارڈز بھر چکے ہیں اور شعبہ جات کو کورونا وارڈز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
سول ہسپتال کی جانب سے طبی عملے کی بڑی تعداد کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر 6 شعبہ جات کی او پی ڈی اور الیکٹو سرجری کچھ عرصے منسوخ کر دی گئی ہیں۔ طبی ماہرین کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے اور ماسک پہننے کی ہدایات دے رہے ہیں۔