جاتی عمرہ 128 کنال اراضی کا انتقال منسوخی کیخلاف درخواست پر جواب جمع کرانے کی مہلت

Published On 30 July,2021 01:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سول کورٹ نے جاتی عمرہ کی 128 کینال اراضی کا انتقال منسوخ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے رینویو بورڈ سمیت تمام فریقین کو جواب جمع کروانے کی مہلت دے دی۔

سول جج عمران اسحاق نے یوسف عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزرا نے موقف اختیار کیا کہ اے سی رائے ونڈ نے حقائق کے برعکس زمین کے انتقال منسوخ کیے۔ میرے خاندان کا تعلق پاکستان کے مشہور سیاسی خاندان سے ہے، تمام کارروائی سیاسی بنیادوں پر کی گئی۔ تمام زمین قانون کے مطابق حاصل کی۔ کسی شہری یا ادارے کی زمین پر قبضہ نہیں کیا، خدشہ ہے حکومت انتقامی کارروائی کرتے ہوئے جاتی عمرہ کی 128 کنیال اراضی پر کارروائی کرے گی، عدالت حکم امتناع جاری کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے حکم امتناعی میں 7 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے انتظامیہ کو کارروائی سے روک دیا۔
 

Advertisement