لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا احترام ہے مگر ایف آئی اے وفاق کا ادارہ ہے، پروڈکشن آرڈر پر عمل کرانے میں پنجاب حکومت کا عمل دخل نہیں ہے۔
فردوس عاشق اعوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نذیر چوہان پارٹی کا حصہ ہیں، ان کا شہزاد اکبر کے ساتھ ذاتی جھگڑا ہے، حکومت اس میں پارٹی نہیں بنے گی۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سپیکر کا احترام ہے مگر نذیر چوہان کا کیس ایف آئی اے کے پاس ہے۔
ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو گھر میں گھس کر مارا۔ مریم نواز کو مشورہ دیا تھا کہ وہ گلگت، کشمیر اور اب سیالکوٹ کی شکست پر قرنطینہ کے دوران اپنے بیا نیے کا ازسرنو جائزہ لیں۔