اندرون ملک فضائی سفر کیلئے بورڈنگ پاس کا اجراء کورونا ویکسین سے مشروط

Published On 01 August,2021 01:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اندرون ملک فضائی سفر کیلئے بورڈنگ پاس کا اجراء کورنا ویکسین سے مشروط کر دیا گیا، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے 8 مسافروں کو ویکسین نہ لگوانے کے باعث آف لوڈ کردیا گیا۔

ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پرمسافروں کے اندرون ملک سفر کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کے فیصلے پر عملد آمدر شروع کر دیا گیا جبکہ مسافروں کے کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ باقاعدگی سے دیکھنے کیلئے ڈومیسٹک لاونجز میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیئے گئے۔

خصوصی کاونٹرز پر مسافروں کے کورونا ویکیسن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جہاں مسافروں کے ٹکٹ کے ساتھ اْن کے ویکسین سرٹیفیکٹ بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے 8 مسافروں کو ویکسین نہ لگوانے کے باعث آف لوڈ کردیا گیا دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوانا لازمی ہے، 18 سال سے کم عمر مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ سے استثنی حاصل ہے۔
 

Advertisement