لاہور: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک بار پھر قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے خلاف نیب نے سرکاری زمین ٹرانسفر کرنے پر نئی انکوائری شروع کر دی ہے۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ نے میاں شہباز شریف کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔ ان پر بہاولپور سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکاری زمین من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کا الزام ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدہ کا ناجائز استعمال کرکے سرکاری زمین ٹرانسفر کروائی۔
قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کے ساتھ سابق رکن قومی اسمبلی بلیغ الرحمان اور سابق کمشنر عاطف کے خلاف بھی انکوائری شروع کر دی ہے۔