سینیٹر عثمان کاکڑ کی وفات کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن کی انکوائری رپورٹ جاری

Published On 04 August,2021 11:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی کے میپ کے سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی وفات کی وجوہات جانے والے جوڈیشل کمیشن کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی، کوئی بھی شخص کسی قسم کی گواہی اوربیان قلم بند کرانے کےلئے کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوا۔

جوڈیشل کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے متن کے مطابق جوڈیشل انکوائری کیمشن کے سامنے گواہی کے لئے کوئی پیش نہیں ہوا اور نہ ہی کسی بھی شخص نے انکوائری کیمشن کے سامنے کوئی بیان بھی ریکارڈ کروایا، لہذا بیانات اور گواہی نہ آنے کی وجہ سے کمیشن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔

کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز جسٹس نعیم اختر افغان اور نذیر احمد لانگو پر مشتمل تھا۔

صوبائی حکومت نےعثمان کاکڑ کے ہلاکت کی وجویات جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن یکم جولائی 2021ء کو تشکیل دیا تھا۔

جوڈیشل کمیشن عثمان کاکڑ کے لواحقین اور ان کی پارٹی کے مطالبہ پر قائم کیا گیا تھا۔

عثمان خان کاکڑ کو سر پر چوٹ لگنے کی بات کی جائے تو یہ واقعہ 17 جون کی شام کو پیش آیا تھا۔ عثمان خان کو 19 جون کو کراچی منتقل کیا گیا تاہم وہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
 

Advertisement