کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مینار پاکستان پر ہونےوالے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔۔
ایک بیان میں انکاکہناتھاہمیں بحیثیت فرد اور قوم یہ یقینی بناناہوگا پاکستان میں خواتین محفوظ رہیں اور ان کو مکمل تحفظ کا احساس ہو،ہمیں اپنےبچوں کی اسلامی احکامات کےمطابق تربیت کرنےکی ضرورت ہے تاکہ ان میں خواتین کےاحترام کا جذبہ پیداہو۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے ذریعہ اور اخلاقیات پر مبنی ایسا معاشرہ تشکیل کرناہے جہاں ہماری مائیں اوربہنیں خودکومحفوظ محسوس کریں۔