خواتین کیساتھ دست درازی کرنیوالوں کیلئے کوئی معافی نہیں: عثمان بزدار

Published On 21 August,2021 05:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ خواتین کیساتھ دست درازی کرنیوالوں کیلئےکوئی معافی نہیں، خواتین کوتحفظ دینےکیلئےہرممکن اقدامات کریں گے۔

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیًٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کیساتھ دست درازی کیسز کی رپورٹ مانگ لی، ایسے واقعات میں ملوث عناصر معاشرے کا ناسور ہیں، ایسے عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائیں گے، قوانین پرسختی سے عملدرآمد کیلئے پولیس کو ٹاسک دےدیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام افسران کی کارکردگی کو چیک کیا گیا، بہترکارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو ہٹایا گیا، تنقید برائے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، تنقید کا جواب دیتے تو ترقی نہ کرتے، ہم نے صرف کام کیا، مخالفین کی تنقید کا عوامی خدمت سے جواب دیا ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی کیخلاف انتقامی کارروائی کی نہ کریں گے، پنجاب میں کرپشن کاایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا، پہلی بارقبضہ گروپوں سےلاکھوں ایکڑزمین واگزارکرائی۔

Advertisement