سندھ میں 30 اگست سے 100 فیصد ویکسی نیشن والے سکول کھولنے کا فیصلہ

سندھ میں 30 اگست سے 100 فیصد ویکسی نیشن والے سکول کھولنے کا فیصلہ

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سو فیصد ویکسی نیشن والے تعلیمی اداروں کو اوپن کیا جائے گا، عملے اور اساتذہ کی ویکسی نیشن رپورٹ جمع کرانا لازم ہوگی، اسکول پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔

قبل ازیں سندھ حکومت کے اسکولز کی بندش کے فیصلے پر طلباء، اساتذہ اور والدین نے کراچی میں بڑا احتجاج کیا۔ کے ڈی اے چورنگی کے اطراف کی سڑکیں اسکولز کی بندش نامنظور کے نعروں سے گونجتی رہیں۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو طلب کرلیا اور 30 اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان بھی کر دیا۔