اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، ملک میں رہنے والے تارکین وطن کو 8 سال بعد نادرا کارڈ کے پراسیس کا آغاز کردیا گیا۔
نادرا ذرائع کے مطابق 8 سال بعد کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوُن کے رہائشی کا نادراجسٹریشن کارڈ کا پراسیس کردیا گیا ہے، 15 دن بعد پہلا نارا کارڈ پرنٹ ہو کر شہری کو مل جائے گا۔
نادرا کارڈ کے حصول کے بعد تارکین وطن کے بچوں کو 9 ویں کلاس سے اوپر تعلیم کا حصول ممکن ہوگا،بینک اکاونٹ اور موبائل سم کا حصول بھی نارا کارڈ کے ذریعے ممکن ہوسکے گا۔
یوٹیلیٹی کنکیشن، ڈرائیونگ لائنسنس بھی حاصل کر سکیں گے، کورونا ویکسین کے حصول کے لئے بھی نارا کارڈ اہم ہوگا، شہر بھر کے تمام ڈسٹرکٹ میں ایک ایک نارہ مرکز بنایا گیا ہے۔
شہر کے تینوں میگا سینٹر میں بھی نارا کارڈ کا پراسیس کیا جارہا ہے،13 اگست کو وزیر اعظم عمران خان نے نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ایلین شناختی کارڈ اور ورک پرمٹ کارڈ کے اجرا کا افتتاح کیا تھا۔