لاہور: (دنیا نیوز) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کوشش ہے دسمبر تک 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگ جائے، لاہور کی بہت جلد 40 فیصد آبادی ویکسی نیٹڈ ہوجائے گی، حکومت فری ویکسی نیشن کی سہولت گھر گھر پہنچانے کو تیار ہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے موبائل ویکسینیشن یونٹس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گھر گھر تک فری ویکسی نیشن کی سہولت دینے کیلئے تیار ہے، ویکسین بہت حد تک بیماری کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ویکسین سے ہی جان بچائی جاسکتی ہے، 88 فیصد مریض ایسے ہیں جن کو ویکسین نہیں لگائی گئی، 12 فیصد مریضوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔