صدر مملکت کا ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے پر زور

Published On 26 August,2021 09:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوان نسل کو منشیات کی برائی سے بچانے کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو منشیات اور تمباکونوشی سے پاک کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں انسداد منشیات اور خصوصی افراد کی بہبود کے حوالے سے وائس چانسلرزکی کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران انہوں نے جامعات کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کو تعلیم کے حصول کیلئے ایک صحت مند اور سازگار ماحول مہیا کرنے کی غرض سے اپنے متعلقہ اداروں میں منشیات کی روک تھام پر توجہ مرکوز کریں۔

اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے آگاہ کیا کہ منشیات اور تمباکوکے استعمال کے حوالے سے پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جامعات میں منشیات کی روک تھام کیلئے ہریونیورسٹی کو منشیات اور تمباکو نوشی کے انسداد کیلئے کمیٹی قائم کرنا ہو گی۔
 

Advertisement