این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کا دائرہ کار مزید 27 شہروں تک بڑھا دیا

Published On 29 August,2021 01:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ایس اوپیز کا دائر کار مزید 27 شہروں تک بڑھا دیا۔ شادی ہال بند، کھلے مقامات پر 3سو افراد شادی تقریب میں شرکت کرسکیں گے، تجارتی مراکزبھی رات 8 بجے بند کرنا ہوں گے۔

کورونا کی بگڑتی صورتحال، مزید 27 شہروں میں احتیاطی تدابیر سخت ،شادی ہال، مزار، سنیما گھر بند ، دکانیں رات آٹھ بجے بجے کھلی رکھنے کی اجازت، این سی او سی نے مراسلہ جاری کردیا۔

این سی او سی کے مطابق ان شہروں میں اسلام آباد،خانیوال ،میانوالی، سرگودھا ، خوشاب ، بہاولپور،ملتان ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، لاہور اور رحیم یار خان، حیدرآباد، کراچی ،مظفرآباد، میرپور،گلگت، اسکردو، پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی ، ایبٹ آباد ، سوات اور چترال لوئر شامل ہیں۔

ان شہروں میں ہفتے میں 2 دن مارکیٹس بند اور ریسٹورنٹس میں رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی ،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان ایس او پیز پر 13 ستمبر کو نظر ثانی کی جائے گی ۔

 

Advertisement