بیرون ملک جانے والوں کو 31 اگست سے بوسٹر ویکسین لگائی جائیگی

Published On 30 August,2021 05:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صحت کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھنے والے لوگوں کو 31 اگست سے بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔

پاکستان ریڈیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈاکٹروں، طبی عملے اور کم قوت مدافعت کے حامل افراد کو جلد ہی مفت بوسٹر ویکسین لگانے کی اجازت دی جائے گی تاکہ کورونا کی ڈیلٹا قسم کے خلاف ان کی قوت مدافعت کو بڑھایا جاسکے۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ ویکسین لگوانے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر آئندہ ماہ کی تیرہ تاریخ کو احتیاطی تدابیر کا جائزہ لے گا۔
 

Advertisement