حزب اختلاف کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر اعتراضات بے بنیاد ہیں: شبلی فراز

Published On 30 August,2021 06:13 pm

پشاور: (دنیا نیوز) سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت انتخابی اصلاحات اور انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے لئے حزب اختلاف کو اعتماد میں لینے کی تمام ممکنہ کوششیں کر رہی ہے۔

آج پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے بیرون ملک مقیم اٹھارہ لاکھ سے زائد پاکستانی انتخابات میں رائے شماری کا حق استعمال کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ووٹ ڈالنے اور گنتی کے عمل میں نقائص کی وجہ سے ماضی میں ہر انتخابات متنازعہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے نتائج پندرہ سیکنڈ میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے حزب اختلاف کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر اعتراضات کو بے بنیاد قرار دیا۔
 

Advertisement