اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 850 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا جو کہ مقررہ ہدف سے 23 فیصد زیادہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ٹیکس وصولیوں سے متعلق خوش خبری سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی اور اگست 2021 کے دوران مجموعی طور پر 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔
Good news on tax collection. FBR collected Rs.850 bn during July & August 2021, exceeding its own target figure by 23% & reflecting growth of 51% in revenue over same period last yr. At present rate, annual collection target of Rs.5,829 bn will be comfortably achieved InshaAllah.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 1, 2021
عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں جمع ٹیکس مقررہ ہدف سے 23 فیصد زیادہ ہے۔ جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں جمع ٹیکس میں 51 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیکس وصولی کی اسی شرح سے 5 ہزار 829 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف ان شاء اللہ حاصل ہو جائے گا۔