6 ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے: گورنر پنجاب

Published On 06 September,2021 11:09 am

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، 6 ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے یوم دفاع پر اپنے ٹویٹ اور ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم شہداء 6 ستمبر کی عظمت کو سلام کرتے ہیں، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج موجود ہے، پاکستانی افواج جیسے جذبے اور جرات کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، 6 ستمبر 1965 کے دن پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، 6 ستمبر ہمیں پاک فوج کی وطن کے لئے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

چودھری سرور نے کہا کہ پاک فوج کے نڈر جوانوں نے ہر جگہ دشمن کو بھر پور جواب دیا، ملکی دفاع کے تحفظ کے لیے ہر پاکستانی افواج پاکستان کے ساتھ متحد کھڑا ہے، پاک فوج کے کارہائے نمایاں تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا، پاکستان اللہ کی طرف سے عطا کردہ وہ عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔
 

Advertisement