کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے قریب آتے ہی کورنگی کریک کنٹونمنٹ میں میلہ سج گیا

Published On 09 September,2021 10:09 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے قریب آتے ہی کورنگی کریک کنٹونمنٹ میں میلہ سج گیا۔ 59 امیدوار کورنگی کے 5 وارڈز میں 12 تاریخ کو اپنی قسمت آزمائیں گے۔

کراچی کنٹومنٹ بورڈ کے انتخابات، سیاسی جماعتوں نے کورنگی کریک کے علاقے میں ڈیرے جما لئے۔ گلی، محلے سیاسی بینرز اور جھنڈوں سے سج گئے۔ 5 وارڈز میں آزاد اور سیاسی جماعتوں کے 59 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ امیدوار ووٹرز کو مسائل کے حل کی یقین دہانیاں کرانے میں مصروف ہیں۔

کورنگی کریک کنوٹمنٹ الیکشن میں 18 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ 21 ہزار 400 سے زائد ووٹرز 5 وارڈز کی قمست کا فیصلہ کریں گے۔ کورنگی کریک کنٹونمنٹ بورڈ بھٹائی آباد، ہاجرہ آباد، کورنگی سیکٹر سی اور ڈی سمیت سیکٹر ایف پر محیط ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کورنگی کریک میں 16 کو انتہائی حساس جبکہ دو کو حساس پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔
 

Advertisement