کنڈ ملیر بلوچستان کے ساحل کے قریب جزیرہ ابھر آیا

Published On 09 September,2021 12:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کنڈ ملیر بلوچستان کے ساحل کے قریب جزیرہ ابھر آیا، کنڈ ملیر کا ساحلی مقام کراچی سے 41 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

2010 میں گہرے پانیوں سے نمودار ہونے والا پہاڑ نما جزیرہ دو ماہ بعد دوبارہ پانی میں غائب ہوگیا تھا۔ تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان کے مطابق جزیرے گہرے پانیوں میں جغرافیائی ردوبدل کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں، اکثر و بیشتر یہ جزیرے ابھرنے کے کچھ عرصے بعد دوبارہ غائب ہو جاتے ہیں۔
 

Advertisement