لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کیلئے موثر مہم چلانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ متعلقہ ادارے ڈینگی کی روک تھام کے لئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں، انسداد ڈینگی پلان پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مچھر کے خاتمے کیلئے کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی کے لئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کریں، سرکاری و نجی عمارتوں، ٹائر شاپس اور قبرستانوں میں مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے۔