کراچی کی بہتری کیلئے وفاق اورسندھ کومل کر چلنا ہوگا: وزیراعظم

Published On 27 September,2021 08:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کی بہتری کیلئے وفاق اور سندھ کو مل کر چلنا ہو گا، شہروں پر دباؤ ہے، تمام سیاسی اختلافات بھلا کر مستقبل کی پلاننگ کرنا ہوگی۔

کینٹ اسٹیشن پر سرکلر ریلوےکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں کراچی کی اہمیت کا پوری طرح اندازہ نہیں لگایا گیا، کراچی 70 کی دہائی میں ترقی کرنےلگا تو انتشار پھیلا دیا گیا، کراچی کےمسائل سےپورا ملک متاثرہوا ہے۔ اس شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے۔ کسی بھی شہر کیلئےاس کے ٹرانسپورٹ کانظام اہم ہوتاہے، آج بڑا دن ہے، کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔

قبل ازیں وزیر ریلوے اعظم سواتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید کے سی آر منصوبہ پاکستان میں تاریخ رقم کرےگا، اس منصوبے سے کراچی کے شہریوں کی سفری مشکلات کم ہوں گی،بدقسمتی سےکراچی ترقی کےبجائےکچرا کنڈی بن گیا، ہم ریلوے کومنافع بخش ادارہ بنانا چاہتے ہں ۔ کراچی کوجدید ٹرانسپورٹ کی فراہمی کاسہرا وزیراعظم کے سر ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آج کراچی میں مصروف دن گزاریں گے، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی سندھ اسٹریٹجک کمیٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ گورنر ہاؤس میں علماء اکرام کی بھی وزیراعظم سے ملاقات طے ہے۔
 

Advertisement