اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ وکلا کی ہاوسنگ سوسائٹی کا افتتاح کر دیا۔
سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مقبول باقر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس قاضی امین اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شریک تھے۔
چیف جسٹس نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ انتظامیہ سپریم کورٹ بار ہاوسنگ سوسائٹی کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کرے، سپریم کورٹ بار ممبران کو پلاٹ فوری ملنے چاہیے وکلا کو پلاٹ ملنے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے وکلا کی تمام مشکلات کو حل نکالا ہے ،سپریم کورٹ بار کے ممبران کی اسلام آباد میں اپنا گھر کی خواہش جلد پوری ہوگی۔